the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے




  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ سری لنکا کے ہاتھوں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں شکست دیکر نا صرف میچ میں کامیابی حاصل کرینگے بلکہ سیریز بھی 2-1 سے اپنے نام کرینگے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے آئی لینڈرز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ انکی ٹیم کے کھلاڑی مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں۔ انکی ٹیم فیصلہ کن میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف میزبان ٹیم کو شکست دینگے بلکہ  سیریز 2-1 سے اپنے نام کرینگے ۔سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن میچ میں مربوط حکمت کے تحت جیت کے لئے میدان میں اتریں گے۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان ینجلو میتھیوز نے کہا



ہے کہ پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں شاندار کم بیک پر بہت خوش ہوں۔ مہمان ٹیم کو تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کرینگے۔  پاکستان کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے اور فیصلہ کن میچ میں وہ اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف فتح کے لئے میدان میں اتاریں گے۔ گرین شرٹس کے خلاف دوسرے میچ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔ تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں وہ اپنی ٹیم کو جیت کے لئے میدان میں اتاریں گے اور میچ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کرینگے۔  انکی ٹیم کے کھلاڑی مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں۔تیسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرینگے۔ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 30 اگست کو رانجیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون دے سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.